ایرانی ایئرلائنز پر بڑی امریکی پابندی،23ستمبر سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ 23 ستمبر سے تمام ایرانی ایئرلائنز کے دنیا بھر میں فلائٹ آپریشن پر پابندی عائد ہوگی۔

اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق وہ ہوائی اڈے جو ایرانی ایئرلائنز کو لینڈنگ کی اجازت دیں گے، انہیں امریکی ڈالر کے مالیاتی نظام سے خارج کیے جانے کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین ایران کے خلاف امریکا کی اقتصادی دباؤ کی مہم کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کی مدت کے حوالے سے کہا کہ وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ تنازع کب تک جاری رہے گا۔

اسکاٹ بیسنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایران تنازع ختم ہونے کے بعد شرح سود میں کمی آنی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button