عالمی منڈی میں خام تیل سستا، برینٹ100ڈالر فی بیرل پر آگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 3.51 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت کم ہوکر 100 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
دوسری جانب امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی اور امریکی کروڈ آئل 4.6 فیصد سستا ہوکر 95.65 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث آنے والے دنوں میں عالمی توانائی مارکیٹ اور تیل درآمد کرنے والے ممالک پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے بھی توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔



