وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکا، کفایت شعاری مہم کے تحت وفد مختصر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا میں کفایت شعاری مہم کے تحت وفد مختصر کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور طارق فاطمی شامل ہوں گے۔

کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم کے وفد میں وزیراطلاعات ونشریات وفد کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر اطلاعات موجودہ سیاسی صورت حال کے باعث آسلام آباد میں ہی رہیں گے اور وزیراعظم نے امریکا میں متعلقہ حکام کو کفایت شعاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button