NA-77 ضمنی انتخاب، راشد بشیر ورک کو ن لیگ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

گوجرانوالہ (جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ ن نے این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کے لیے راشد بشیر ورک کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے 77 کی نشست رکن قومی اسمبلی چودھری محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی، جس پر ان کے صاحبزادے راشد بشیر ورک کو مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے راشد بشیر ورک کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے، جس کے بعد ضمنی انتخاب میں وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق راشد بشیر ورک کو پارٹی ٹکٹ چند روز میں باضابطہ طور پر جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 77 گوجرانوالہ-I میں ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہوگا، جبکہ کاغذات نامزدگی 28 سے 30 ستمبر تک جمع کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے ریکارڈ کے مطابق چودھری محمود بشیر ورک این اے 77 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی تھے اور ان کے انتقال کے بعد نشست خالی قرار دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button