تمنا بھاٹیا کے بعد وجے ورما کی زندگی میں نئی انٹری؟ ویڈیو نے راز کھول دیا

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے) بالی ووڈ اداکار وجے ورما ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، تقریب میں ایک خاتون کے ساتھ تصاویر بنواتے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے نئے رشتے سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں وجے ورما کو ایک خاتون کے ہمراہ میڈیا کے سامنے تصاویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آئے، جس کے بعد مداحوں اور صارفین نے خاتون کی شناخت اور اداکار کے ساتھ ان کے تعلق کے بارے میں سوالات اٹھانا شروع کردیے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے قیاس آرائی کی کہ آیا وجے ورما نے اپنی نئی محبت کو دنیا کے سامنے متعارف کرا دیا ہے، تاہم اداکار کی جانب سے خاتون کے ساتھ کسی رومانوی تعلق کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

وجے ورما اس سے قبل 2023 سے اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ رومانوی تعلق کے باعث خبروں میں رہے۔ دونوں نے 2025 میں باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

تمنا بھاٹیا سے علیحدگی کے بعد وجے ورما کا نام فلم ’گستاخ عشق‘ کی ساتھی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ بھی جوڑا گیا، تاہم دونوں اداکاروں نے اپنے درمیان کسی رومانوی تعلق کی تصدیق نہیں کی۔

اب نئی ویڈیو نے ایک بار پھر وجے ورما کی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا دیا ہے، تاہم خاتون کے ساتھ ان کے تعلق کی اصل نوعیت فی الحال واضح نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button