پاکستان انڈر19 نے انگلینڈ انڈر19 کو 200 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-3 سے جیت لی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کو 200 رنز سے شکست دے کر چار میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 350 رنز بنائے۔

کپتان فرحان یوسف 80 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ عثمان خان اور جہانگیر بلال نے 79، 79 رنز کی اننگز کھیلیں۔

انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 150 رنز بنا سکی۔

پاکستان انڈر 19 کی جانب سے احمد حسین نے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Back to top button