20ویں ایشین گیمز،نورزمان اور فاطمہ ثنا افتتاحی تقریب میں پاکستان کا پرچم اٹھائیں گے

ناگویا(جانو ڈاٹ پی کے) 20ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن نورزمان اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا مشترکہ طور پر قومی دستے کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھامیں گے۔

جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والی ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب ہفتہ کو میزوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، جس میں تقریباً 30 ہزار تماشائیوں کی گنجائش موجود ہے۔

افتتاحی تقریب میں ایشین گیمز میں شریک مختلف ممالک کے تقریباً 17 ہزار کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔

پاکستانی دستے کی قیادت کے لیے نورزمان اور فاطمہ ثنا کا انتخاب قومی کھیلوں کے لیے اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے، جہاں دونوں کھلاڑی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی پرچم بلند کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button