جوس بٹلر کا بڑا کارنامہ، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ کر ٹی20 انٹرنیشنل میں دوسرے نمبر پر آگئے

ساؤتھیمپٹن(جانو ڈاٹ پی کے) انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ساؤتھیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جوس بٹلر نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 44 گیندوں پر 80 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

اس شاندار اننگز کے نتیجے میں جوس بٹلر کے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کے مجموعی رنز 4292 ہوگئے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 4231 رنز بنائے تھے، جبکہ بٹلر اب 4292 رنز کے ساتھ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم بدستور سب سے آگے ہیں، جنہوں نے 145 میچز میں 4596 رنز بنا رکھے ہیں۔

یوں جوس بٹلر اور بابر اعظم کے درمیان ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے اعزاز کی دوڑ مزید دلچسپ ہوگئی ہے، جبکہ بٹلر کی تازہ 80 رنز کی اننگز نے انہیں روہت شرما سے آگے پہنچا دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button