سوڈان میں سونے کی کان زمین بوس،60افراد ہلاک،مزید ہلاکتوں کاخدشہ

خرطوم(جانو ڈاٹ پی کے) سوڈان کی ریاست مغربی کردفان میں سونے کی کان اچانک منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق افسوسناک حادثہ اتوار کے روز پیش آیا، کان منہدم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں کان کن ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو زندہ نکال لیا گیا، تاہم حادثے میں اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کان میں مناسب حفاظتی انتظامات کا فقدان حادثے میں زیادہ جانی نقصان کی ایک اہم وجہ بنا۔ امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے ہوئے افراد کو تلاش کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حکام کو خدشہ ہے کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہوسکتے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



