صومالی صدر سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، مذہبی و انسانی امور پر گفتگو

موغادیشو(ویب ڈیسک) صومالیہ کے صدر ڈاکٹر حسن شیخ محمد نے صدارتی محل میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے سربراہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا خیرمقدم کیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ملاقات میں صومالیہ میں رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری مذہبی، فکری اور انسانی خدمات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صومالی صدر نے صومالی عوام کی معاونت اور مختلف شعبوں میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔

بعد ازاں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے صومالی علما کے ساتھ جامع علمی و فکری نشست میں شرکت کی، جس میں مذہبی و فکری امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ’صومالیہ عالم اسلام کے قلب میں‘ کے عنوان سے خصوصی فورم بھی منعقد کیا گیا، جس میں صومالیہ کے اسلامی دنیا سے تعلق اور مذہبی و فکری کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button