محمد عباس نے وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیجنڈری آل راؤنڈر وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔

36 سالہ محمد عباس نے پہلے بیٹنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 42 رنز کی اننگز کھیلی اور نویں وکٹ پر رضا اللہ کے ہمراہ 121 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی، جس کی بدولت پاکستان کا مجموعی اسکور 449 رنز تک پہنچا۔

بعد ازاں 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے خلاف محمد عباس نے گیند سے بھی تباہ کن آغاز کیا اور اننگز کے ابتدائی اوورز میں ہی انگلینڈ کے دو بیٹرز کو پویلین واپس بھیج دیا۔

اس سے قبل وسیم اکرم نے 1999 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز کے ابتدائی اوورز میں دو وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

یوں محمد عباس نے 27 سال بعد وسیم اکرم کے اس اعزاز کی برابری کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی یادگار آل راؤنڈ کارکردگی رقم کردی۔

مزید خبریں

Back to top button