صدر زرداری کا بیرونِ ملک دورہ نجی تھا، تمام اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے گئے، ایوانِ صدر


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) ایوانِ صدر نے صدر آصف علی زرداری کے حالیہ بیرونِ ملک دورے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کا دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا تھا اور اس کے تمام اخراجات ذاتی طور پر صدر نے برداشت کیے۔
ایوانِ صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے نجی دورے کے لیے طیارہ اپنی ذاتی حیثیت میں چارٹر کیا تھا۔ طیارے کے کرائے، عملے، پارکنگ، قیام اور دیگر تمام متعلقہ اخراجات بھی صدر نے خود ادا کیے۔
ترجمان ایوانِ صدر نے واضح کیا کہ صدر کے نجی بیرونِ ملک دورے پر سرکاری خزانے سے کسی قسم کے اخراجات نہیں کیے گئے۔
ایوانِ صدر کا کہنا ہے کہ صدر کے دورے سے متعلق سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے تناظر میں یہ وضاحت ضروری سمجھی گئی کہ دورے کے تمام اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے گئے تھے۔