پی ٹی آئی کے 27 ستمبر مارچ سے قبل راولپنڈی ڈویژن کے 106 سرگرم کارکنان نظربند

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر تحریک انصاف کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان کو نظر بند کردیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان 30 دن کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند ہیں، کارکنان کی نظربندی کے احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر جاری کیےگئے، نظری بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیےگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے راولپنڈی ڈویژن سے مجموعی طور  پر 106 پی ٹی آئی کارکنان نظربند کیے گئے جس میں سے راولپنڈی سے 31، اٹک سے 35، چکوال سے 23، جہلم سے 13 اور واہ کینٹ سے 4 پی ٹی آئی کارکنان کو نظر بند کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر اطلاعات کے پی حکومت شفیع جان کا کہنا تھا ہم پرامن طریقے سے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے، دیگر شہروں کے لوگ اسلام آباد نہیں آئیں گے وہ اپنے شہر بند کریں گے، خیبرپختونخوا کے ساتھ جو شہر ٹچ ہوتے ہیں وہاں کے لوگ اسلام آباد آئیں گے۔

شفیع جان کا کہنا تھا ہم اس نظام کو گرانے کے لیے آ رہے ہیں اور پوری طاقت کے ساتھ اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button