شفقت علی خان آرمینیا میں پاکستان کے پہلے سفیر مقرر، سفارتی اسناد پیش کردیں

یریوان(جانوڈاٹ پی کے) متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان کو آرمینیا میں پاکستان کا پہلا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

شفقت علی خان آرمینیا میں غیر مقیم سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ انہوں نے آرمینیا کے صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آرمینیا نے 31 اگست 2025ء کو باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، جس کے بعد شفقت علی خان کی بطور پہلے پاکستانی سفیر تعیناتی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط میں اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button