سہیل آفریدی کو پنجاب میں گرفتار کیا گیا تو بہت ظلم ہوگا، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب میں گرفتار کیا گیا تو یہ بہت ظلم ہوگا۔

پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ پنجاب بھی پاکستان کا حصہ ہے اور کوئی دوسرا ملک نہیں، اس لیے صوبوں کے درمیان امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔

تحریک انصاف کی نئے صوبوں کے حوالے سے پارٹی پالیسی بیان کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہے، تاہم شرط یہ ہے کہ نئے صوبے انتظامی بنیادوں پر تشکیل دیے جائیں اور اس معاملے پر تمام فریقین کا اتفاقِ رائے ہو۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ سیاسی مفادات کے بجائے انتظامی ضروریات اور باہمی اتفاقِ رائے کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button