حوثیوں کا باب المندب پر قبضے کا دعویٰ، اہم فوجی اڈوں اور جزائر پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان

صنعاء(ویب ڈیسک) یمن کے حوثیوں نے باب المندب کے قریب یمنی علاقے ذباب اور تزویراتی اہمیت کے حامل جزیرے میون پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز باب المندب کے جزیرے سے نکل گئی ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں نے باب المندب کی نگرانی کرنے والے اہم فوجی مرکز العمری گیریژن اور بحیرہ احمر میں واقع جزیرہ زقر پر بھی قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثیوں کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم بحری راستے پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرنا ہے۔

حوثی رہنما محمد البخیتی نے جمعرات کو باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ حوثی جنگجو مغربی یمن کے صوبے تعز میں اہم علاقوں اور فوجی اڈوں پر قبضے کے بعد المخا ایئرپورٹ تک بھی پہنچ گئے تھے۔

دوسری جانب یمنی سرکاری فوج نے اعلان کیا ہے کہ فضائیہ نے پہلے سے مقررہ علاقے میں بمباری شروع کردی ہے۔ فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تعز-المخا اور المخا-ذباب شاہراہوں پر سفر سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Back to top button