پاسداران انقلاب کا امریکی بحری ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر ‘سیل ڈرون ایکسپلورر'(Saildrone Explorer) طرز کے ایک امریکی بحری ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہل نمبر 5838 ہل نمبر والا یہ امریکی ڈرون آبنائے ہرمز میں ایک مشن پر مامور تھا جب اسے ہدف بنایا گیا۔



