پاکستان ہاکی کا عظیم ستارہ بجھ گیا، اولمپیئن خالد محمود انتقال کرگئے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپیئن خالد محمود طویل علالت کے بعد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کے انتقال سے پاکستان ہاکی ایک عظیم کھلاڑی اور منتظم سے محروم ہوگئی۔

خالد محمود 28 دسمبر 1941 کو پنجاب کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے اور ہاکی میں رائٹ آؤٹ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے۔ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اور قومی ہاکی ٹیم کے منیجر کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے تھے۔

اولمپیئن خالد محمود 1964 کے ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ 1966 کے ایشین گیمز میں سلور میڈل اور 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے بھی رکن رہے۔

خالد محمود نے 1970 میں بنکاک میں ہونے والے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔

پاکستان ہاکی کے سابق اولمپیئنز اور دیگر شخصیات نے خالد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قومی کھیل کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button