بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں عمومی رعایت

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں کے لیے عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عام امیدواروں، معذور افراد اور شہدا کے قانونی ورثا کے لیے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد 43 سال مقرر کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق 2 سال مسلسل سرکاری سروس مکمل کرنے والے ملازمین کے لیے عمر کی بالائی حد 50 سال ہوگی، تاہم ایسی سرکاری اسامیوں پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی جن میں پہلے ہی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال سے کم مقرر کی گئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق عمر کی بالائی حد میں اس کے علاوہ مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

حکومت کے مطابق عمر میں دی گئی نئی رعایت نوٹیفکیشن کے اجرا کی تاریخ سے 3 سال تک مؤثر رہے گی، جس کے دوران مقررہ شرائط پر پورا اترنے والے امیدوار سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button