نئے صوبے پی ٹی آئی بنائے تو ٹھیک، کوئی اور بنائے تو ان کو تکلیف ہے،بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نئے صوبے پی ٹی آئی بنائے تو ٹھیک، کوئی اور بنائے تو ان کو تکلیف ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان، بیرسٹر عقیل ملک اور پی ٹی آئی شفیع جان نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ اس ماہ سینیٹ یا قومی اسمبلی کا کوئی اجلاس نہیں، قیادت اور پارلیمانی لیڈرز نے سمجھا تو اسمبلی کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی کمیٹی سے بات چیت چل رہی ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اسمبلی قانونی نہیں تو پھر نئے صوبوں سے متعلق عوام کی رائے لی جائے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ نئے صوبے پی ٹی آئی بنائے تو ٹھیک کوئی اور بنائے تو ان کو تکلیف ہے۔

وفاقی وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لے آئی تھی اس لیے ہم نے لانگ مارچ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کبھی پرامن نہیں ہوا ہے، ان کا ممکنہ لانگ مارچ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پمز سے متعلق رپورٹ میں تمام حقائق درج ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button