بلدیاتی انتخابات کی تیاری، مسلم لیگ ن پنجاب کا ہنگامی اجلاس طلب

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ ن پنجاب نے متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے اجلاس ہفتہ کے روز سہ پہر 3 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں طلب کیا ہے۔

اجلاس سے قبل رانا ثناء اللہ خان پریس کانفرنس بھی کریں گے، جبکہ اجلاس میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کارروائی پر بھی غور ہوگا، جبکہ غیر فعال تنظیمی عہدیداروں کے خلاف ایکشن کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں اضلاع اور پارٹی کے مختلف ونگز میں خالی عہدوں پر پارٹی رہنماؤں کی نامزدگی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button