جو کی روٹی یا فاقے؟ شمائلہ رانا کا 40 ہزار تنخواہ پر دلچسپ جواب

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) 40 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ میں ڈائیٹ پلان بنانے کے سوال پر مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا نے دلچسپ اور طنزیہ جواب دے دیا۔
پروگرام کے دوران عاصمہ اقبال نے شمائلہ رانا سے سوال کیا کہ "میرا پروڈیوسر پوچھ رہا ہے، 40 ہزار تنخواہ میں کوئی ڈائیٹ پلان بنا کر دیں!”
سوال کے جواب میں شمائلہ رانا نے کہا کہ "آپ سنت کے مطابق چلیں، جو کی روٹی کھائیں، یہ سستا ترین ڈائیٹ پلان ہے۔”
اس پر گفتگو کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے شمائلہ رانا نے طنزیہ انداز میں کہا"میرے پاس اس سے بھی ایک سستا ڈائیٹ پلان ہے، فاقے شروع کر دیں۔”
شمائلہ رانا کے اس جملے پر پروگرام میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ گفتگو کا یہ حصہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی توجہ حاصل کرسکتا ہے۔
40 ہزار روپے ماہانہ آمدن میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کے اخراجات پورے کرنا عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، جس کے تناظر میں پروگرام میں ہونے والی یہ گفتگو بھی موضوعِ بحث بن گئی۔



