انمول عرف پنکی کیس میں نیا موڑ، نامزد ملزم عاقب کو ضمانت مل گئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ساؤتھ نے منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی مبینہ سہولت کاری کے مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزم عاقب کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزم عاقب کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کی۔پولیس کے مطابق عاقب کو مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کے ساتھ اسی مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ عاقب بطور رائیڈر انمول عرف پنکی کے لیے کام کرتا تھا اور مبینہ طور پر منشیات کی ترسیل کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا تھا۔پولیس کے مطابق مقدمے کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی تاحال جیل میں ہے جبکہ عاقب کی ضمانت منظور ہونے کے بعد کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ گارڈن میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کی مزید کارروائی عدالت میں جاری ہے اور الزامات کا حتمی تعین عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔



