35منٹ تک ملاقات، اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان کیا ہوا؟

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جو تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی صحت کے حوالے سے گفتگو کی، جبکہ مختلف قانونی امور اور مقدمات کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے دونوں کو کانفرنس روم سے واپس منتقل کردیا، جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ان کے متعلقہ سیلز میں بھیج دیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں دونوں کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پی ٹی آئی کی جانب سے بانی چیئرمین سے ملاقاتوں اور ان کی صحت سے متعلق مسلسل تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران زیرِ بحث آنے والے قانونی معاملات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

مزید خبریں

Back to top button