آگ لگی یا لگائی گئی؟ مرتضیٰ وہاب نے تحقیقات کا عندیہ دے دیا

کے ایم سی ہیڈ آفس میں آگ، میئر کراچی کا دفتر جل گیا، ریکارڈ سے متعلق بڑا خدشہ سامنے آگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) ہیڈ آفس میں اچانک آتشزدگی کے واقعے نے کئی سوالات کھڑے کردیئے، آگ کے نتیجے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دفتر مکمل طور پر جل گیا، جبکہ واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ آگ اچانک لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، اس کی حقیقت تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

کے ایم سی ہیڈ آفس میں خوفناک آگ، میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کے بعد یہ الزام بھی سامنے آسکتا ہے کہ شاید کوئی ریکارڈ جل گیا ہے، تاہم وہ فی الحال کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہتے۔

میئر کراچی کے مطابق ان کے پاس موجود فائلیں عام طور پر بغیر دستخط کے ہوتی ہیں اور دستخط کیے جانے کے بعد متعلقہ فائلیں افسران کے دفاتر تک پہنچا دی جاتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ بلاوجہ الزامات لگانے سے گریز کرتے ہیں، تاہم آتشزدگی کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔

دوسری جانب واقعے کی تحقیقات کے لیے چیف فائر آفیسر کو باقاعدہ ٹاسک سونپ دیا گیا ہے تاکہ آگ لگنے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جاسکے۔

کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی کے واقعے نے انتظامی حلقوں میں بھی تشویش پیدا کردی ہے، جبکہ شہریوں کی نظریں اب تحقیقات کے نتائج پر ہیں کہ آگ محض حادثہ تھی یا اس کے پس پردہ کوئی اور وجہ کارفرما تھی۔

مزید خبریں

Back to top button