وزیراعظم کا صدرمملکت سے رابطہ، جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو فون کیا اور خیریت دریافت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر پر انہیں فون کیا اور صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤںکا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری کے پاو¿ں میں 2 روز قبل دبئی ائیرپورٹ پر طیارے سے وقت فریکچر ہوگیا تھا۔ صدر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کے پاو¿ں پر پلستر کرکے 4 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button