عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے،ایاز شیرازی

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن )شیرازی ہاؤس مکلی پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے ممبر، عوامی رہنما سید ایاز علی شاہ شیرازی سے مختلف برادریوں کے معززین، سماجی شخصیات اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد میں ملاقاتیں ہوئیں۔
اس موقع پر وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، سڑکوں سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔
سید ایاز علی شاہ شیرازی نے مہمانوں کے مسائل غور سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ عوام کی فلاح، علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے جائیں گے۔
ملاقات کرنے والوں نے نواب سید ایاز علی شاہ شیرازی کی عوام دوست سوچ، سادگی اور ہمیشہ عوام کے لیے دستیاب رہنے کی روایت کو سراہتے ہوئے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی کاوشوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سماجی ہم آہنگی اور عوامی فلاح کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، جبکہ سید ایاز علی شاہ شیرازی نے عوام سے اپنا گہرا تعلق مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔



