بدین:سندھ ایک ہے،کتنے ہی بل منظورکرلیں سندھ ایک ہی رہے گا،راشد محمود سومرو

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)ختمِ نبوت ﷺ کانفرنس سے راشد محمود سومرو کا خطاب، سندھ کی وحدت اور عوامی حقوق پر زور شہید فاضل راہو میں منعقدہ ختمِ نبوت ﷺ کانفرنس اور عوامی حقوق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قادیانیوں سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر 21 روز تک اجلاس جاری رہا، جبکہ 11 روز تک پارلیمنٹ کے سامنے بھی اجلاس میں بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے بھی اپنا واضح مؤقف پیش کیا کہ قادیانی کافر ہیں راشد محمود سومرو نے اپنے خطاب میں حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ختمِ نبوت ﷺ کے قانون کے ساتھ کسی بھی قسم کا مذاق یا چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے بعض قوانین اور بلوں پر بھی شدید اعتراضات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے دو بیٹے ہیں، جن میں سے ایک صوبوں کے قیام کی حمایت کرتا ہے جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد کسی ذاتی یا سیاسی تنازع کے لیے نہیں بلکہ سندھ کے نوجوانوں کے روزگار، اسکولوں کی عمارتوں، معیاری تعلیم، سڑکوں اور دیگر بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے ہے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ”سندھ ایک ہے اور آپ کتنے ہی بل منظور کرلیں، سندھ ایک ہی رہے گا۔“ انہوں نے فریال تالپور کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ میرٹ کی پامالی، پیسوں کے عوض ملازمتوں اور کرپشن کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دیا جائے گا۔
راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق، میرٹ، تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی تک آواز بلند کرتے رہیں گے۔ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کسی صورت ترک نہیں کی جائے گی۔



