بدین بار کا میلاد ریلی پر درج مقدمہ فوری واپس لینے کا مطالبہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)بدین بار ایسوسی ایشن نے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نکالی گئی پرامن مذہبی ریلی میں شریک وکیل غلام مصطفیٰ شاہ کے بھائی سمیت دیگر افراد کے خلاف تھانہ ڈيئی میں درج ایف آئی آر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مقدمہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے بدین بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 4 ستمبر 2026ء کو جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پرامن مذہبی ریلی نکالنے پر ایف آئی آر نمبر 67/2026 درج کرنا شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ احسان بھرگڑی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ اصغر چانگ ایڈووکیٹ محمد رفیق اور دیگر وکلاء نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی بدین سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر درج ایف آئی آر واپس لی جائے اور مبینہ طور پر سازش میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ بدین بار ایسوسی ایشن متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔ پرامن مذہبی اجتماعات اور ریلیاں شہریوں کا بنیادی حق ہیں، اس لیے ایسے اجتماعات کو قانون کے مطابق مکمل تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button