ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری، شوال14 اور منیبہ نے13 رنز بنائے۔ اس کے بعد پاکستان کی 9 بیٹرز اسکور پر میں 28 رنز کا اضافہ کرسکیں اور گرین شرٹس 18.1 اوورز میں 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن کا کم ترین اسکور ہے۔ شری چرانی اور پریما روات نے تین، تین اور وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے 56 رنز کا ہدف بآسانی 9 ویں اوور میں حاصل کرلیا اور گرین شرٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
فاطمہ ثنا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



