امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے، مسعود پزشکیان


تہران(ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جنگ، محاصرے اور پابندیوں کے ذریعے ایران میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایرانی قوم اتحاد، ہمدردی اور قومی یکجہتی کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمنوں کے منصوبوں کا مقابلہ قومی اتحاد اور باہمی یکجہتی کے ذریعے کیا جائے گا۔
ایرانی صدر نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اتحاد برقرار رکھنا دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی ہی وہ طاقت ہے جس کے ذریعے ایران بیرونی دباؤ، پابندیوں اور دشمن کی جانب سے پیدا کیے جانے والے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے۔