ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ کے لیے نیا منصوبے پر کام شروع کردیا، ایگزیوس

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے) معروف امریکی ویب سائٹ ایگزیوس (Axios) نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے، جس کا بنیادی مقصد ایران کو محدود رکھنا اور خطے میں امریکی اتحادیوں کو نئے انداز میں منظم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ حکمت عملی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، تاہم اس میں خطے میں امریکی اتحادیوں کے درمیان تعاون بڑھانے اور ابراہیم معاہدوں کو مزید وسعت دینے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

ایگزیوس کے مطابق منصوبے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں تیز کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، جبکہ غزہ کے مستقبل، شام اور لبنان سے متعلق سکیورٹی انتظامات بھی ممکنہ حکمت عملی کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن خطے میں ایک ایسی نئی صف بندی چاہتا ہے جس کے ذریعے ایران پر دباؤ برقرار رکھا جاسکے اور امریکی اتحادیوں کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button