ڈِیپلو: بھگت بیجل رام ساھواڻي میگھواڑ انتقال کر گئے،علاقے میں سوگ کی فضا

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) گاؤں موٹاٹیو کے رہائشی اور حالیہ ڈِیپلو کے مکین نیک مرد بھگت بیجل رام ساھواڻي میگھواڑ انتقال کر گئے۔ مرحوم جیرام داس راٹھوڑ اور موھن لال کے والد تھے۔ ان کے انتقال پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
مرحوم کی آخری رسومات میں برادری اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر انجینئر گیان چند، پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن موھن لال میگھواڑ، گوردھن داس، وکیل قیمت راء، ایم ایس ڈِیپلو ڈاکٹر تارا چند، ڈاکٹر شنکر لال، ڈاکٹر شنکر لال پرمار، ڈاکٹر چمن لال، سچل میگھواڑ، گوتم اجبانی، جمعدار دیوو اور دیگر نے مرحوم کے بیٹوں جیرام داس راٹھوڑ اور موھن لال سے ملاقات کرکے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
میندھرو کاجھروی نے بھی بھگت بیجل رام ساھواڻي کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ بھگوان مرحوم کو سرگ میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔



