میئر لندن صادق خان پر بغیر ٹیکس گاڑی رکھنے کے مقدمے میں جرمانہ عائد

لندن(جانوڈاٹ پی کے)لندن کے میئر لارڈ صادق خان پر بغیر ٹیکس گاڑی رکھنے کے مقدمے میں جرمانہ عائد ہوگیا۔

ڈی وی ایل اے نے 24 سال پرانی نسان مائیکرا کا ٹیکس نہ دینے پر مقدمہ دائر کیا تھا، مجسٹریٹ نے صادق خان کو ان کی غیر موجودگی میں قصوروار قرار دیا۔

عدالت نے لارڈ صادق خان کو 220 پاؤنڈ جرمانہ اور 85 پاؤنڈ عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

صادق خان کو گاڑی کے واجب الادا ٹیکس کی مد میں 35.84 پاؤنڈ بھی دینا ہوں گے۔

سٹی ہال حکام کا کہنا ہے متنازع گاڑی نہ صادق خان اور نہ ہی ٹرانسپورٹ فار لندن کی ملکیت ہے، ڈی وی ایل اے نے مقدمے اور سزا کے حالات کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

عدالتی دستاویز کے مطابق خطوط صادق خان کے دفتر کے بجائے گورڈن ریمزے کے ریسٹورنٹ بھیجے گئے، صادق خان کو جرمانے کی سزا متنازع سنگل جسٹس پروسیجر کے تحت سنائی گئی، سنگل جسٹس پروسیجر میں مجسٹریٹ بند کمرے میں چھوٹےمقدمات کی سماعت کرتا ہے، معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈی وی ایل اے نے ممکنہ غلط اندراج کی تحقیقات شروع کردیں۔

مزید خبریں

Back to top button