انگلینڈ میں مایوس کن کارکردگی، پی سی بی کے فیصلوں پر سابق کرکٹرز برس پڑے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)دورہ انگلینڈ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حالیہ فیصلوں پر سابق کرکٹرز نے کڑی تنقید کی ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کو انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کے لیے شامل کرنا حیران کن فیصلہ ہے۔
سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پی سی بی تسلسل کے ساتھ تبدیلیاں کرتا رہتا ہے، کوئی استحکام نہیں۔
سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل دورہ مکمل ہونے کے بعد ہونا چاہیے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن بھی پاکستان ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں پر حیران ہیں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے سمیت اتنی تبدیلیاں، کیا واقعی یہ سب ہوا ہے؟



