اگست میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.15 فیصد تک پہنچ گئی،ادارہ شماریات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)منہگائی سے متعلق ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔ اسلام آباد سے جاری ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اگست میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 11.15 فیصد پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 9.2 فیصد تھی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اگست میں دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی 1.60فیصد بڑھی جبکہ اگست میں شہروں میں مہنگائی میں0.91 فیصد کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 12.22 فیصد رہی، اگست میں شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.43 فیصد رہی۔
وزارت خزانہ نے اگست کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 10 سے 11 فیصدکے درمیان لگایا تھا۔



