یورپی یونین نے اپنی خودمختاری امریکا کے پاس گروی رکھ دی، اسماعیل بقائی

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یورپی یونین نے اپنی خودمختاری، قوانین اور اقدار امریکا کے پاس گروی رکھ دی ہیں۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی یونین ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی حمایت کر رہی ہے، حالانکہ 1996 میں یورپی یونین نے امریکی پابندیوں کے خلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کیا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج یورپی یونین واشنگٹن کے ’’غیر قانونی اقدامات‘‘ میں شریک بن چکی ہے، جبکہ امریکی معاشی دباؤ کی حمایت عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایرانی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین اب علاقائی استحکام کی بات کرنے کی اہل نہیں رہی، جبکہ اس کا موجودہ مؤقف اخلاقی زوال اور سیاسی نااہلی کا ثبوت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button