لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 70 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور کے جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آگ چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے کے دوران ایک گارڈ کی حالت خراب ہوگئی، جسے جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گارڈ کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button