آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا، ایرانی میڈیا

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی آئل ٹینکر ’سیڈر‘ کو آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرتے ہوئے روک دیا گیا۔

فارس کے مطابق سعودی ٹینکر اچانک رک گیا، جبکہ جہاز کا خودکار شناختی نظام (AIS) بھی فعال ہوگیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹینکر میں 20 لاکھ بیرل تک تیل لے جانے کی گنجائش ہے۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے بھی ایک آئل ٹینکر اور فوجی فورسز سے متعلق ایک واقعے کی اطلاع موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم فارس نے واضح نہیں کیا کہ UKMTO کی جانب سے رپورٹ کیا جانے والا واقعہ اسی سعودی ٹینکر سیڈر سے متعلق ہے یا نہیں۔

تازہ صورتحال میں آبنائے ہرمز میں تجارتی سرگرمیاں انتہائی محدود ہیں۔ رائٹرز کے مطابق پیر کو آبنائے سے صرف پانچ تجارتی جہاز گزرے اور کسی آئل ٹینکر کی آمدورفت ریکارڈ نہیں ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button