ٹرمپ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے، ابوفضل شکارچی

تہران(ویب ڈیسک ) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا خواب بھی نہ دیکھیں۔ حالیہ دنوں میں ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی سرزمین قرار دینے کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی دفاعی امور سے متعلق ویب سائٹ سے گفتگو میں ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ ایران خطے میں امریکی موجودگی کی اجازت نہیں دے گا۔

ایرانی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران خطے سے امریکی افواج کے انخلا کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی عروج پر ہے اور حالیہ دنوں میں دونوں جانب سے براہِ راست فوجی کارروائیاں بھی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button