ٹرمپ کی ایران کو سخت ردعمل کی دھمکی، تہران کو ناکام ریاست قرار دے دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے جواب میں ایران کو سخت ردعمل کی دھمکی دے دی ہے۔ حالیہ کشیدگی میں ایران نے اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے بعد ٹرمپ نے جوابی کارروائی کا عندیہ دیا۔

امریکی میڈیا فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائی انتہائی سخت ہوگی۔ انہوں نے ایران کو ”ناکام ریاست” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے اور اس کے پاس مؤثر فوج موجود نہیں۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت پولیس اور فوجیوں کو تنخواہیں ادا کرنے میں مشکلات کا شکار ہے، جبکہ ایران میں افراطِ زر 300 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت شدید معاشی مشکلات اور دباؤ میں ہے۔ تازہ امریکی ایرانی کشیدگی کے باعث خطے میں مزید فوجی تصادم کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button