عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کیس میں اہم پیش رفت، فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو فیصلہ سنائیں گے۔

علیمہ خانم نے عمران خان جبکہ مبشرہ خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت، نیب اور ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button