ترک وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کو عالمی سلامتی کیلئے خطرہ اور انسانیت کا دشمن قرار دے دیا

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم انسانیت کے دشمن بن چکے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کی پالیسیوں کو روکنے کے لیے فوری اور ہنگامی کارروائی کرے۔

حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ عالمی نظام کو ’نیتن یاہو کے خطرے‘ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تنازع میں شامل فریقین اس تباہ کن جنگ کو جاری رکھنے کے لیے مخصوص طریقے اپنا رہے ہیں جن کا سدباب کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ’ہم نہیں چاہتے کہ فریقین ایک دوسرے کو مزید تباہ کریں، کیونکہ یہ عمل بالآخر پورے خطے کو تباہی سے دوچار کر دے گا‘۔

مزید خبریں

Back to top button