اسپانٹک چوٹی سے لاپتا ڈاکٹراسماءمشتاق کی میت مل گئی،بیس کیمپ منتقلی کی تیاریاں

گلگت(جانوڈاٹ پی کے)شگر کی اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی میں بلند پہاڑوں کی بیماری کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والی خاتون کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت بالآخر مقامی رضاکاروں نے تلاش کر لی، نعش کیمپ تھری سے کیمپ ٹو لائی جا رہی ہے جہاں سے بیس کیمپ منتقلی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

بتایاگیاہے کہ ارندو سے تعلق رکھنے والے محبوب کی قیادت میں پانچ رکنی ہائی آلٹیچیوڈ پورٹرز ٹیم نے دشوار گزار علاقے میں سخت موسمی حالات میں مسلسل کوششوں کے بعد خاتون ڈاکٹر کا جسد خاکی تلاش کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی رضاکاروں کو آج صبح تین بجے سات ہزار ستائیس میٹر بلندی پر کیمپ تھری سے کچھ فاصلے پرنعش ملی جسے پیک کر کے محفوظ طریقے سے کیمپ ٹو پر لایا جائے گا جہاں سے اسے بیس کیمپ پر لانے کے لیے ضروری انتظامات اورطریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیم میں حسین علی،مظاہر حسین،محبوب علی ٹیم لیڈر، عباس علی اور محمد عابدین شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button