اسحاق ڈاراستنبول کا دورہ مکمل کرکے ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان روانہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار استنبول کا دورہ مکمل کرکے کرغزستان روانہ ہوگئے۔ اسحاق ڈار نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ اب وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایس سی او سربراہ اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شریک ہوں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استنبول میں ایک روزہ دورہ مکمل کرلیا۔ اسحاق ڈار نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ شرکت کی۔ نائب وزیراعظم نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے دوطرفہ ملاقات بھی کی۔ اسحاق ڈار اب ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گولر کے ہمراہ استنبول سے بشکیک روانہ ہوگئے ہیں۔ بشکیک میں نائب وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے ہمراہ ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ کرغزستان کے دوران دو ستمبر کو صدر صادیر ژاپاروف سے دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے جس میں پاک کرغزستان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی۔پاکستان دو ہزار چھبیس ستائیس  کیلئے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی چیئرمین شپ بھی سنبھالے گا۔

مزید خبریں

Back to top button