بانی پی ٹی آئی تو اپنے بچوں سے بات کرنا چاہتے ہیں مگر بچے بات نہیں کرنا چاہتے، عقیل ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تو اپنے بچوں سے بات کرنا چاہتے ہیں مگر بچے ان سے بات نہیں کرنا چاہتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جب بھی بانی کے بچوں سے بات کے لیے کال کی جاتی ہے تو ان کا فون رنگنگ کے بجائے کالنگ پر جاتا ہے۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے مزید کہا کہ بچے ہمیشہ ہی غیر دستیاب ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button