دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو نمبا کبمبا 34 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

یوگنڈا(جانوڈاٹ پی کے)یوگنڈامیں دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ اویو نمبا کبمبا اگورو رُکیدی چہارم کا  34 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے.۔

میڈیا رپورٹس کی مطابق بادشاہ کی انتقال کی خبر ملک کی وزیر اعظم نے دی. تورو سلطنت نے بادشاہ اویو کی موت کی وجہ نہیں بتائی، تاہم یوگنڈا کی حکومت کے ایک وزیر کے حوالے سے مقامی میڈیا میں کہا گیا ہے کہ وہ شدید بیمار تھے اور امریکہ میں زیر علاج تھے۔

بادشاہ اویو اپنے والد کی موت کے بعد 1995 میں صرف تین سال کی عمر میں مغربی یوگنڈا میں تورو کے بادشاہ بنے۔

اگرچہ یوگنڈا پر ایک منتخب صدر کی حکومت ہے، لیکن اس میں کئی روایتی سلطنتیں ہیں جو سیاسی طاقت نہ ہونے کے باوجود نمایاں ثقافتی اثر و رسوخ رکھتی ہیں۔

اویو، جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ کے طور پر درج کیا گیا ہے، 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں پر حکومت کی۔ وہ ایک ایسی مملکت کے 13ویں بادشاہ تھے جس کی بنیاد 19ویں صدی کے اوائل میں رکھی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button