آنجہانی گلوکارہ آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا انکی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جائیگا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کی آنجہانی گلوکارہ آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا اگلے ماہ ریلیز کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ آشا بھوسلے کا فلم کے لیے ریکارڈ کیا گیا آخری گانا، آنے والی ڈرامہ کامیڈی فلم ‘اوم کا ہری’ (Om Ka Hari) کے حصے کے طور پر 8 ستمبر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔
"اے میری زندگی، تو چھپی ہے کہاں” کے عنوان سے یہ گانا 2023 کے اواخر میں ریکارڈ کیا گیا تھا، یہ فلم ساز ہریش ویاس کی باپ اور بیٹے کے رشتے پر مبنی ڈرامہ فلم ہے۔
واضح رہےکہ آشا بھوسلے نے 7 دہائیوں سے زائد عرصے تک بالی وڈ پر راج کیا اور 12ہزار سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے جن میں دم مارو دم، پیا تو اب تو آجا، چرا لیا ہے تم نے جو دل کو اور یہ میرا دل جیسے مقبول گانے شامل ہیں۔
لیجنڈ گلوکارہ رواں سال 12 اپریل کو 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔



