پولیس حملہ کیس: فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کردی گئی۔

فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کردی۔

عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان جلد پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

پولیس کے مطابق یہ مقدمہ زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے سے متعلق ہے اور تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button