بورے والا میں چلتی ٹرین سے گر کر نوجوان شدید زخمی

بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو، جانو ڈاٹ پی کے)اڈہ ظہیر نگر کے قریب دورانِ سفر چلتی ٹرین سے گرنے کے باعث گوجرانوالہ کا رہائشی نوجوان سبحان زبیر شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سبحان زبیر اچانک ٹرین سے گر گیا، جسے مقامی افراد نے گرتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی سبحان زبیر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button